سعودی شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے

 شہزادے کی نماز جنازہ عصر میں مسجد الحرام میں ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک بھی کر دیا گیا

0 69
ریاض(شوریٰ نیوز) سعودی شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق شاہی عدالت نے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادے کی نماز جنازہ عصر میں مسجد الحرام میں ادا کی گئی اور انہیں سپرد خاک بھی کر دیا گیا۔سابق گورنر عسیر شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان کے ارکان اور اہم حکومتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔شہزادہ طلال بن منصور بن عبدالعزیز عسیر کے گورنر کے علاوہ  سعودی شاہی خاندان کے سرکردہ رکن تصور کیے جاتے تھے۔ وہ ایک کامیاب تاجر، سرمایہ کار اور سعودی کلب کی سربراہی بھی کرچکے ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.