ٹرمپ کابینہ کے نامزد افراد کو بم حملوں کی دھمکیاں ملنے لگیں

0 130

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کی بعض شخصیات کو بم حملوں اور کچل دینے کے واقعات میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی کابینہ اور وائٹ ہاؤس میں اپنی ٹیم کے لیے جن افراد کو نامزد کیا ہے ان میں سے بیشتر افراد کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے نامزد کیے گئے کم از کم 9 افرد کو بم حملوں یا کچل دینے کے واقعات میں نقصان پہنچانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

جن افراد کو دھمکیاں ملیں ان میں وزارت دفاع، ہاؤسنگ، زراعت اور لیبر سمیت اقوام متحدہ کے لیے امریکا کے نامزد سفیر بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ کی اقتدار منتقلی ٹیم کی ممبر کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ ٹرمپ کی نئی ٹیم کے نامزد افراد کو یا ان کے ساتھ رہنے والوں کو دھمکیاں ملی ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھمکیاں اور تشدد کی کارروائیاں ہمیں نہیں روک سکتیں اور صدر ٹرمپ اس کی مثال ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.