سعودی عرب کا غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، 19 ہزار گرفتار

0 111

سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ 19 ہزار 24 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین کے حوالے سے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے گرفتاریوں کے اعداد وشمار کے ساتھ بیان جاری کردیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے گرفتار کیے گئے 19 ہزار 24 غیر قانونی تارکین میں سے 11 ہزار 268 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4 ہزار 773 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور دو ہزار 983 تارکین وطن ک لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 1212 افراد گرفتار کیے جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سرحد میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار ہونے والوں میں سے 25 فیصد یمنی، 73 فیصد ایتھوپیا اوردو فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔

مشترکہ کمیٹی نے بتایا کہ سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے بھی 122 افراد گرفتار ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ غیر قانونی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرنے پر 21 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.