ریاست کیخلاف مذموم پراپیگنڈا میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس قائم

0 107

ریاست پاکستان کیخلاف مذموم پراپیگنڈا میں ملوث افراد کی شناخت کیلئے جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام کر دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی، دیگر اداروں کے افسران بھی شامل کئے گئے، وزیراعظم کے احکامات کے تحت جوائنٹ ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا۔

حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر ریاست پاکستان اور سکیورٹی فورسز کیخلاف گمراہ کن پراپیگنڈا جاری ہے، شرپسند عناصر سکیورٹی فورسز کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈا میں ملوث ہیں۔

جوائنٹ ٹاسک فورس حالیہ احتجاج کے پیش نظر جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرے گی، ٹاسک فورس 10 روز میں سفارشات مرتب کرکے حکومت کو پیش کرے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.