غزہ کے انتظام کے بارے میں فتح اور حماس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا، المیادین

0 102

المیادین نیٹ ورک نے غزہ کے انتظام کے بارے میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات دوران فتح اور حماس کے درمیان ابتدائی معاہدے طے پانے کی خبر دی ہے۔

اس معاہدے کے مطابق غزہ کا انتظام چلانے کے لیے ایک سپورٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو فلسطینی اتھارٹی کی نگرانی میں کام کر ے گی۔

غزہ سپورٹ کمیٹی 10 سے 15 قومی شخصیات پر مشتمل ہوگی۔

المیادین کے مطابق اس کمیٹی کی سرگرمیاں قاہرہ میں تمام فلسطینی دھڑوں اور گروپوں کے اجلاس کے بعد شروع ہوں گی تاکہ اس کی تشکیل کے حوالے سے کسی حتمی معاہدے تک پہنچا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.