مودی سرکار منی پور میں نسلی فسادات پر قابو پانے میں ناکام، مزید 10 افراد ہلاک

0 149

مودی سرکار منی پور میں نسلی فسادات پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوگئی جس کے باعث مزید 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی منی پور میں نسلی فسادات پر قابو نہیں پایا جاسکا، منی پور میں کوکی اور میتھی قبائل کے درمیان خون ریز نسلی فسادات اور فوج کے جعلی مقابلوں کے باعث کشیدگی برقرار ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس کے ہاتھوں کوکی قبیلے کے 10 نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، منی پور کے نو اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ پر پابندی مزید بڑھا دی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.