لبنان کا امریکا اور فرانس سے جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیاں رکوانے کا مطالبہ

0 100

لبنان نے امریکا اور فرانس سے جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی خلاف ورزیاں رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کے دو اعلیٰ ترین حکام نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے حالیہ معاہدے کی اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کی طرف امریکہ اور فرانس کو متوجہ کرانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے امریکہ اور فرانس جنگ بندی معاہدے کی اسرائیل سے پابندی کرائیں۔

رپورٹ کے مطابق ان لبنانی حکام نے کہا بیروت پر جنگ بندی کے بعد بھی کئی فوجی حملے کئے جانے کا مطلب معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں۔

یاد رہے بدھ کے روز طے پانے والے اسرائیل لبنان جنگ بندی معاہدے کی اسرائیلی فوج نے جمعہ 29 نومبر سے ہی خلاف ورزیاں شروع کر دی تھیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.