غزہ پٹی کے شمال میں 60 ہزار فلسطینیوں کی موت کا خطرہ

0 103

غزہ پٹی ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی کے شمالی علاقوں میں رہنے والے 60 ہزار فلسطینیوں کو موت کا خطرہ لاحق ہے۔

غزہ پٹی ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن کے ترجمان محمود بصل نے مزید کہا: شمالی غزہ پٹی کے باشندوں کو 60 دنوں سے اچھی خوراک اور پینے کا صاف پانی میسر نہيں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا : بیت لاہیا اور دیگر شمالی علاقوں میں صورتحال تباہ کن ہے اور ہم ان علاقوں کے باشندوں کو صحی، طبی اور ہنگامی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

بصل نے کہا: "غاصب صیہونی حکومت غزہ پٹی کے شمالی حصے میں نسل کشی کر رہی ہے اور اس علاقے میں مکانات ناقابل رہائش ہیں۔”

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.