سعودیہ کی جنوبی کوریا میں اپنے شہریوں کو عوامی اجتماعات سے دور رہنے کی ہدایت

0 106

سعودی عرب نے جنوبی کوریا میں اپنے شہریوں کو اجتماعات سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت جنوبی کوریا کے صدر یون سکیول کی ایک تقریر میں مارشل لا کے اعلان کے پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے افواج کو شمالی کوریا کی حامی قوتوں کے خلاف مضبوط کرنے پر زور دیا تھا، 1980ء کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ جنوبی کوریا میں مارشل لا کا اعلان کیا گیا لیکن صرف 6 گھنٹے بعد ہی مارشل لا لگانے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.