وزیر اعظم نے ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی

0 101

وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کو حکومت کی معاشی اصلاحات کے حوالے سے سنگ میل قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹائزیشن کے اہداف کو 31 دسمبر 2024تک مکمل کرنے اور ٹیکسیشن کو موثر و تیز تر بنانے کی ہدایت کردی.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

انھوں نے محصولات کے نفاذ اور اس حوالے سے بنائی گئی حکمت عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت اقدامات اور ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اہم کاموں کو 31 دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سال بہ سال 15 فیصد اضافہ ہوا جو توانائی کی مارکیٹ میں بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے پٹرول کی سمگلنگ کے خلاف مزید سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے وزارت تجارت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے برآمدات بڑھانے کیلئے نیشنل ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے بلانے اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع کیلئے روزگار کے پائیدار مواقع بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ظہیر محمد حمد اللہ نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل کا سخت احتساب نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.