اردگان کا انتونیو سے ٹیلیفونک رابطہ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0 127

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ صدر نے بات چیت میں کہاکہ شام کے تنازع میں ایک نیا مرحلہ سکون کے ساتھ طے کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ترک صدر نے کہا کہ شامی حکومت کو مسئلے کے سیاسی اور مذاکراتی حل کے لئے اپوزیشن کے ساتھ فوری طور پر رجوع کرنا چاہئے، انہوں نے مزید کہا ترکیہ شام میں کشیدگی کم کرنے کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.