حماس کو شام کی طرف سے فلسطین کی حمایت جاری رہنے کی امید

0 101

حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری شامی قوم سے اپیل ہے کہ وہ اپنے چیلنجوں پر نمٹ لیں تاکہ فلسطین اور مزاحمتی فرنٹ کی حمایت کا اپنا رول جاری رکھ سکيں۔

تحریک حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم شامی قوم کے تمام گروہوں کو اتحاد اور قومی یکجہتی اور ماضی کے مسائل کو بھول جانے کی دعوت دیتے ہیں۔

تحریک حماس نے زور دیا ہے کہ ہم طاقت کے ساتھ شام کی عظیم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم شام کے اتحاد، ارضی سالمیت ، اس ملک کی قوم ، اس کی مرضی اور آزادی و اس کے سیاسی انتخاب کے احترام پر زور دیتے ہيں۔

حماس نے زور دیا ہے تمام دھڑوں کے تعاون، قومی اتحاد، اخوت اور در گذر کی مدد سے چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم شامی قوم سے اپیل کرتے ہيں کہ وہ اپنے چیلنجوں کو ختم کرے تاکہ فلسطین اور اس کی مزاحمت کی حمایت کے اپنے رول کو جاری رکھ سکے۔ ہم شام کی سرحدوں پر غاصبوں کی جارحیت کی مذمت کرتے ہيں اور شام کے علاقوں پر صیہونی حکومت کی طمع کارانہ نظر کے خلاف ہيں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.