شمالی غزہ میں جھڑپیں جاری، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی ہوگئے

0 51

شمالی غزہ میں آج ہونے والی جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق جھڑپوں میں 12 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حملے سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کے جانب سے لبنان میں 4 اور غزہ میں 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 816 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے 384 فوجی غزہ میں ہلاک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.