ترکیہ اپنی سرحدوں پر نئے دہشتگرد عناصر کو اُبھرنے نہیں دے گا: رجب طیب اردوان

0 84

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد اور ان کی حکومت نے ترکیہ کی مذاکرات کی پیشکش کو رد کر دیا تھا، بشار الاسد شام کو تباہ و برباد چھوڑ کر خود فرار ہو گئے۔

شام کی حالیہ صورتحال پر بیان میں صدر اردوان نے کہا کہ شام کے تمام عقائد و اقدار کے لوگ ہمارے بھائی ہیں، یقین ہے شام میں تبدیلی کی ہوا شامی عوام کیلئے سودمند ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کسی دوسرے ملک کی زمین یا خودمختاری پر نظر نہیں رکھتا، سرحد پار آپریشن کرنے کا واحد مقصد ترکیہ کو دہشتگردی سے بچانا ہوتا ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اپنی سرحدوں پر نئے دہشتگرد عناصر کو اُبھرنے نہیں دے گا۔

انھوں نے کہا کہ شامی عوام ہی شام کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، ترکیہ شام کی تعمیر نو میں شامی عوام کی مدد کرے گا۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ظالموں کے آگے سر نہ جھکانے پر شام کے بہادر لوگوں کو یاد رکھا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.