مذاکرات اچھی بات مگر عمران خان کی گارنٹی کون دے گا؟ خواجہ آصف

0 101

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مذاکرات اچھی بات مگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گارنٹی کون دے گا؟

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی جن ہلاکتوں کی بات کرتی ہے انکی تعداد لیڈر 12 سے لیکر 278بتاتے ہیں، ان ہلاکتوں کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کرتے، رینجرز اور پولیس کی شہادتوں کا اعتراف تو درکنار ذکر تک نہیں کرتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دوغلا پن اور ڈبل سٹینڈرڈ پی ٹی آئی کی شناخت اور کلچر ہے، مذاکرت چند دن پہلے تک صرف اسٹیبلشمنٹ تک حلال تھے، حکومت سے مذاکرات حرام تھے، بانی پی ٹی آئی تو دن میں کئی رنگ بدلتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی زمانہ تھا جنرل باجوہ اور فیض ضامن ہوتے تھے یہ تب کی بات ہے جب محبت جوان تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.