حماس کی عرب دنیا کے وزرائے صحت سے غزہ کےنظام صحت کو بچانے کی اپیل

0 105

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عراق کی میزبانی میں ہونے والے عرب وزرائے صحت کے 61 ویں اجلاس کے نام اپنے ایک بیان میں غزہ کے نظام صحت کو بچانے کے لیے فوری فیصلے اور عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔

اس بیان میں حماس نے صیہونی حکومت کے خلاف مختلف طریقوں سے دباؤ ڈالنے پر زور دیا ہے تاکہ غزہ میں تمام ضروری وسائل کے ساتھ فیلڈ اسپتالوں کی ترسیل اور قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔

حماس نے عرب وزرائے صحت کے اجلاس پر زور دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں، خاص طور پر زخمیوں اور جان لیوا امراض میں مبتلا مریضوں کو علاج کی غرض سے بیرون ملک بھجوانے کا راستہ ہموار کریں۔

حماس نے عالمی ادارہ صحت اور دنیا بھر کی صحت اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے تنظیموں کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی انسانی ذمہ داریاں پورے کی کرنے کے لیے آگے آئيں کیونکہ غزہ میں نظام صحت کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ اسپتالوں اور صحت کے مراکز پر حملوں، خوراک، ادویات اور ایندھن کی عدم دستیابی نے خاص طور پر زخمیوں اور بیماروں کی اموات کے خطرے میں اضافہ کردیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.