روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 20 دسمبر کو طلب

0 112

روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 20 دسمبر کو ہوگا جس میں یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی فراہمی کے معاملہ کو زیر غور لایا جائے گا۔

مقامی روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب اول دمتری پولیانسکی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ ہم نے یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اجلاس کا انعقاد کرنے کی درخواست کی جو 20 دسمبر کو ہو گا۔

اس کے علاوہ مغربی ممالک کی درخواست پر یوکرین کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک علیحدہ اجلاس پیر کو بھی ہونا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 28 نومبر کو کلیلکٹیو سکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن (سی ایس ٹی او ) کے سربراہی اجلاس میں کہا تھا کہ ماسکو نے بار بار خبردار کیا ہے کہ روس کے اندر حملوں کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مغربی ہتھیاروں کے استعمال کو روس کی طرف سے اس تنازع میں نیٹو کی براہ راست مداخلت سے تعبیر کیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.