تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 20 افراد ہلاک

0 120

تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے قریباً 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ڈوبی جو افریقی تارکین وطن کی روانگی کا مقام ہے، کشتی حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق افریقا سے تعلق رکھنے والے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.