جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک یمنی مسلح افواج نے صیہونی حکومت سے متعلق کتنے بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے؟
یمن کی مسلح افواج نے ایک ویڈیو جاری کرکے صیہونی حکومت سے متعلق 216 مال بردار بحری جہازوں پر حملے کا اعلان کیا ہے۔
المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 14 مہینوں میں غزہ کی حمایت کے لئے اپنی کارروائیوں کے دوران فتح موعود اور مقدس جہاد آپریشنوں میں صیہونی حکومت سے متعلق 216 مال بردار بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے۔
یمنی مسلح افواج نے جاری کردہ اس ویڈیو میں زور دیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت کی جارحیت بند نہیں ہوجاتی اور غزہ پٹی کا محاصرہ ختم نہی کیا جاتا یہ حملے بھی جاری رہيں گے۔