بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد سعودی عرب کا شام کیساتھ پہلا باضابطہ رابطہ

0 122

شام میں بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد نئی شامی انتظامیہ کے ساتھ سعودی عرب کی جانب سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا گیا ہے۔

 

جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور کو بہتر انداز سے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شاہی مشیر کی قیادت میں وفد نے شام میں پیپلز پیلس میں نئی شامی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشعر سے ملاقات کی جس میں مستقبل میں تعلقات کو بہتر بنانے اور دیگر امور کو بہتر انداز سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

 

شامی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشعراء نے چند روز قبل سعودی عرب کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب خطے کا اہم ترین ملک ہے جو تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے ہمیں اس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.