سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی طبعیت خراب، اسپتال میں داخل

0 106

امریکہ کے سابق ڈیموکریٹک صدر بل کلنٹن کو بخار کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 78 سالہ سابق صدر کی صحت کے حوالے سے کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔

سابق صدر کلنٹن کو بخار ہونے کے بعد ٹیسٹ اور مشاہدے کے لیے جارج ٹاؤن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔

ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اچھی حالت میں ہیں اور اسپتال میں جو دیکھ بھال انہیں مل رہی ہے اس کے لئے شکر گزار ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.