پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

0 112

اگلے دو روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا قیمتوں کے حوالے سے سمری ارسال کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 4 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہیں۔

ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.