یومِ عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ کو ہو گا

 نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز ہوگیا 

0 101

ریاض(شوریٰ نیوز) یومِ عاشور 29 جولائی کو ہو گا،نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز ہوگیا ، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا جس کے تحت آج سے نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز ہوگیا ہے۔ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، شام، عراق، اردن، عمان اور مراکش میں بھی  19 جولائی 2023 کو نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا پہلا دن ہوگا۔19 جولائی 2023 بروز بدھ سے محرم الحرام کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے سعودی عرب کے سرکاری ادارے حرمین نے 9 سے لے کر 15 ویں محرم کے روزوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔واضح رہے کہ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں 20 جولائی جمعرات کو نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگا جبکہ 29 جولائی یومِ عاشور ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.