ہزارہ ٹاؤن اور گردنواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری

لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرگئی،نیشنل پارٹی ہزارہ

0 83

کوئٹہ(شوریٰ نیوز)نیشنل پارٹی ہزارہ ٹاؤن کے رہنماؤں کاشف حیدری، زاکر حسین ہزارہ، محمد جمعہ ہزارہ و دیگر نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاؤن اور گردنواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرگیا، شدید گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگیاں جہنم بنادی، ہزارہ ٹاؤن اور گردنواح سے ماہانہ بلز کی مکمل ریکیوری ہونے کے باوجود سہولیات کا نام و نشان نہیں، منتخب عوامی نمائندے آنیوالے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، کیسکو عوام دشمن پالیساں ترک کریں بصورت دیگر سخت ترین احتجاج پر مجبور ہونگے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن میں زاکر حسین ہزارہ کی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہزارہ ٹاؤن اور گردنواح میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے تمام تر معاملات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہے۔ دوسری جانب شدید گرمی میں کیسکو کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کیوجہ سے عوام کی راتوں کی نیندیں بھی حرام ہوگئی ہے، منتخب عوامی نمائندے بجلی کی لوڈشیڈنگ و دیگر بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے آنیوالے الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ ہزارہ ٹاؤن اور گردنواح سے ماہانہ بلوں کی مکمل ریکیوری ہونے کے باوجود بدترین لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے، بقیہ 6 سے 7 گھنٹے کا دورانیہ 5، 5 منٹ بجلی دی جاتی ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کیسکو کا عوام کیساتھ بدترین لوڈشیڈنگ کی صورت میں رویہ ناقابل برداشت ہے، موسم گرما میں سہولیات دینے کے بجائے عوام کی پریشانیوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا جارہا ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹرپننگ اور بجلی آنے جانے کی وجہ سے لوگوں کے ہزاروں روپے کے برقی آلات جل کر ناکارہ ہورہے ہیں، بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ نے جہاں گھریلو صارفین کو متاثر کر رکھا ہے وہی بجلی سے جوڈھے کاروبار کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے سے بھی کسی قسم کی امید رکھنا خود کو فریب دینے کے مترداف ہے، انہوں نے کہا کہ کیسکو فی الفور اپنی عوام دشمن پالسیان ترک کرکے عوام کو ریلیف دیں بصورت دیگر پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.