ماتمی جلوس مجالس کی سیکورٹی انتہائی سخت کی جائے گی، ڈی آئی جی نصیر آباد

نصیرآباد میں پولیس کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا

0 90

بابا کوٹ(شوریٰ نیوز)ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس نصیرآباد رینج منیر احمد شیخ نے کہا کہ نصیرآباد میں پولیس کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا محکمہ کی آن و شان کیلے شہادت نوش کرنے والوں پولیس آفیسران و اہلکاروں کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچا کردم لیں گے محرم الحرام کے دوران مچھ سمیت تمام ماتمی جلوس مجالس کی سیکورٹی انتہائی سخت کی جائے گی قومی شاہراہ لیویز فورس کے علاقوں میں ڈکتیوں کی وارداتوں کی رک تھام کیلے لیویز فورس نیشنل ہائی وے پولیس اور ایف سی کی مشاورت سے ایکشن پلان ترتیب دے دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا منیراحمد شیخ نے کہاکہ نصیرآباد رینج میں ہونے والی بڑی وارداتوں کے ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں پولیس عوام کہ جان ومال کے تحفظ کیلے دن رات کام کر رہی ہے عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کرکے ممکنہ واقعات سے بچا جاسکے اور کہاکہ نصیرآباد رینج کی پولیس باہمت بہادر ہے پولیس کی رٹ چلینج کرنے والوں کو عبرت کا نشانہ بنا دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.