کوئٹہ پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کاروائی ، 16گرفتار

محمد یوسف،محمد یاسین وغیرہ کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے چھینے گئے متعدد موبائل اور اسلحہ برآمد

0 90

کوئٹہ(شوریٰ نیوز)کوئٹہ پولیس نے سٹریٹ کرائم ، منشیات فروشوں ، کرایہ داری، اشتہاری مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 16ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر،ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او امیر دستی نصیب اللہ ناصر نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کرنیوالے 6ملزمان میر احمد ،شاہ زیب ، غلام حسین محمد پرویز ،محمد یوسف،محمد یاسین کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے چھینے گئے متعدد موبائل اور اسلحہ برآمد کرلیادوسری کاروائی میں ملزم نصیب اللہ کو گرفتار کرکے 1کلو ڈیڑھ سو گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی اسی طرح ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرکے مسلح ہونیوالے 2ملزمان نصیب اللہ اور واحد کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے 2پسٹل برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ایس ایچ او سول لائن فتح سرپرہ نے رحیم اللہ کے قبضے سے 510گرام چرس برآمد کرکے قبضہ میں لے لی اسی طرح سٹی پولیس نے عبوالواحد کے قبضے سے 1020گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی منظور شہید پولیس نے مفرور ملزم اختر کو گرفتار کرلیا انڈسٹریل پولیس کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے ملزمان عامر ، اصغر اور جمعہ کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں ایک ملزم سے پسٹل بمعہ راونڈ برآمد کرکے قبضہ میں لے لئے پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.