ٰبلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی کا ہڑتال ختم کرنیکا اعلان
سید ظہور شاہ نے صوبائی وزراء کی کمیٹی کی یقین دہانی پر کیمپ ختم کردیا
کوئٹہ(شوریٰ نیوز)بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی سے 2مئی سے اپنا مطابات کے حق میں احتجاجی کیمپ کو آج ختم کردیا اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی کے صدر سید ظہور شاہ نے صوبائی وزراء کی کمیٹی کی یقین دہانی پر کیمپ ختم کردیا اور کلاسز بھی شروع ہوگئے ڈاکٹر ظہور شاہ نے اصغر اچکزئی، نصراللہ زیرے عبدالخاق ہزارہ کی کیمپ آمد پر یقین دہانی کرائی احتجاجی کیمپ کے ختم کرنے کا اعلان کردیا کل سے میڈیکل کلاسز شروع ہونگی اس موقع پر ایم پی اے اصغر اچکزئی نے کہا کہ ہمارے بلوچستان میں غریب طلباء ہیں مشکل سے تعلیم جاری رکھے ہوئے احتجاج پر مزید ہمارے نئے نسل تباہ ہوگی ہم شکریہ ادا کرتے ہے پروفیسرز صاحبان کا جنہوں نے اپنا احتجاج ختم کیا تاکہ ہمارے نوجوان نسل مزید پسماندہ نہ ہو اس موقع پر ایم پی اے نصراللہ زیرے، عارف جان محمد حسنی ،عبدالخاق ہزارہ، سید ڈاکٹر ظہور شاہ ڈاکٹر خان بابر ڈاکٹر طاہر مری موجود تھے۔