وفاقی وزراءکی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
ملکی سیاسی صورتحال ،اسمبلی مدت اور نگران سیٹ اپ سمیت اہم امور پر مشاورت
اسلام آباد(شوریٰ نیوز)وفاقی وزراءکی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،آیاز صادق اور خواجہ سعد رفیق نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،اسمبلی مدت اور نگران سیٹ اپ سمیت اہم امور پر مشاورت ہوئی۔ملاقات میں اسلم غوری ،مولانا امجد خان ،انجینیر ضیاء الرحمان شریک تھے۔