وڈھ کی کشیدہ صورتحال پر فریقین میں جنگ بندی کیلئے مصالحتی کوششوں کا آغاز

فریقین جنگ بندی کرکے مکمل اختیارہمیں دیں ،نواب محمد اسلم خان رئیسانی

0 95

کوئٹہ(شوریٰ نیوز) چیف آف سراوان و سابق وزیراعلی بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے وڈھ کی کشیدہ صورتحال پر فریقین میں جنگ بندی کیلئے مصالحتی کوششوں کا آغاز کردیا، سردار اختر مینگل اور میر شفیق الرحمن مینگل سے ٹیلی فونک رابطے، کشیدگی میں کمی لانے کیلئے دونوں جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف سراوان و سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی اور نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بدھ کی شب وڈھ میں سردار اختر مینگل اور میر شفیق الرحمن مینگل کے درمیان جاری تنازعے میں مزید شدت آنے پردونوں فریقین سردار اخترمینگل ، سردار اسد مینگل، رکن بلوچستان اسمبلی میر محمد اکبر مینگل، میر نصیر مینگل اور میر شفیق الرحمن مینگل سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کئے، نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ وڈھ کی کشیدہ صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے دونوں جانب سے جنگ بندی کرکے مصالحت کے ذریعے قبائلی روایات کے مطابق تنازعہ کا حل تلاش کریں، نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے فریقین کے درمیان مصالحت کیلئے اپنامصالحتی کردار ادا کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہاکہ دونوں فریقین جنگ بندی کرکے اپنا اپنا مکمل اختیار انہیں دیں تاکہ وہ تنازعہ کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.