گرین بس سے عوام مستفید ہونے لگے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

ان بسوں میں روزانہ کے حساب سے سواریوں میں اضافہ ہو رہا ہے

0 66

کوئٹہ(شوریٰ نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس کی زیر قیادت صوبائی حکومت کی جانب سے شروع ہونے والے کوئٹہ شہر میں گرین بس منصوبے کے ثمرات سے عوام مستفید ہونے لگے عوامی حلقوں نے گرین بس سروس کے اغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کے اس تاریخی اقدام کو سراہا ہے آج 3862 مسافروں نے گرین بس میں سواری کا فائدہ اٹھایا کل یہ تعداد 3500 سے کچھ زیادہ تھی گرین بس سروس عوامی نوعیت کا منصوبہ ہے اور ان بسوں میں روزانہ کے حساب سے سواریوں میں اضافہ ہو رہا ہے ان بسوں میں میسر صاف اور شفاف ماحول اور انتہائی کم ٹکٹ میں ایئر کنڈیشن سواری حکومت کے اس پراجیکٹ کو پرکشش بناتی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہمیشہ ایسے منصوبوں کو ترجیح دی ہے کہ جس کے براہ راست فوائد سے عوام مستفید ہوں اور انہیں اپنے روزگار اور تعلیمی سرگرمیوں سمیت دیگر متعلقہ امور کے انجام دہی کے لیے ایک سستی اور معیاری سواری دستیاب ہو گرین بس منصوبہ عوامی سطح پر ایک شاندار منصوبہ ہے جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.