بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات، بنگلا دیش نے ججز تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا

0 104

بنگلا دیش نے بھارت میں 50 ججوں اور عدالتی افسران کا تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا۔

نامزد اہلکاروں میں اسسٹنٹ ججز، سینیئر اسسٹنٹ ججز، جوائنٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور دیگر مساوی سطح کے افسران شامل ہیں۔

بنگلا دیش کی وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور نے اتوار کو جاری کردہ ایک سرکلر میں اس فیصلے کا اعلان کیا۔

ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق سرکلر کے تحت 10 تا 20 فروری تک تربیتی پروگرام میں حصہ لینے کے لیے عدالتی اہلکاروں کے لیے پہلے کی منظوری کی منسوخی سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی تعمیل میں ہوئی۔

محمد یونس کی سربراہی میں بنگلا دیشی عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد نئی دہلی اور ڈھاکا کے تعلقات مزید ابتر ہو چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.