برطانیہ کیلیے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازیں کب بحال ہونگی؟ سی اے اے کا بیان سامنے آگیا

برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے ڈی جی سی اے اے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی…

پولیس کی رحیم یار خان، راجن پور میں کارروائی؛ اغوا کیے گئے 2مغوی اور بچہ بازیاب

راجن پور پولیس نے تھانہ شاہوالی کے علاقے میں چند روز قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے 2 مغوی برکت علی اور ساجد حسین کو بازیاب کروا لیا۔ پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے…

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہو گی، بانی چیئرمین سمیت تمام ملزمان طلب

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو طلب کیا گیا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج (بدھ) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل میں کریں گے،…

کراچی؛ ڈیفنس میں ڈمپر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر دیوار توڑ کر بنگلے میں جا گھسا

ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دیوار توڑ کر بنگلے میں جا گھسا جس کے باعث ڈرائیور اور کلئینر زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ موقع پر شہریوں کی بھی بڑی تعداد اکھٹی ہوگئی تھی۔…

وزیراعلیٰ پنجاب کا آٹے کے نئے نرخ پر روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کر دی۔ اپنے بیان میں انہوں نے پرائس کنٹرول…

9 مئی واقعات میں 10 کروڑ 68 لاکھ سے زائد کا نقصان، رپورٹ

لاہور میں نو مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق 9 مئی واقعات میں کیمروں، سرکاری گاڑیوں اور ٹریفک سگنلز کی مد میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 68 لاکھ 7 ہزار 900 روپے کا نقصان کیا گیا،…

بھارت: قرضوں میں ڈوبے ایک ہی خاندان کے 7 افراد نے خودکشی کرلی، نوٹ بھی برآمد

بھارت کے شہر ہریانہ میں کار میں موجود 7 افراد نے ایک ساتھ زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے ضلع پنچکولہ میں ایک کار میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد مردہ پائے گئے جب کہ 7 واں شخص اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔…

ریاستی ستون نے پاکستان میں مصنوعی بحران پیدا کیے: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی بحران ریاستی ستون نے پیدا کیے، ملک کے سیاسی بحران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی عدلیہ کی جانب سے پیدا کیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یوم…

نواز شریف کی تصاویر والے اشتہارات پر حکومت سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی تصاویر والے اشتہارات پر حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی تصاویر کے ساتھ سرکاری اشتہارات جاری کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے…

بلوچستان: مسافر کوچ بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، 4 جاں بحق، 40زخمی

بلوچستان کے علاقے بولان میں مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی جس سے 4 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ بولان کے حاجی شہر میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر…