وزیراعظم شہباز شریف سے قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے حال ہی میں نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون کوہ پیماء شیخہ اسماء الثانی نے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں قطری کوہ پیما شیخہ اسماء الثانی سے ملاقات میں ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں حال ہی میں…

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خواتین اور بچوں سمیت 82 فلسطینی شہید

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں کم از کم 82 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب ایک ممکنہ جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، اور فلسطینیوں کو جبراً رفح منتقل کرنے کے…

پی این ایس سی کو بین الاقوامی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ طلب

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپکنگ کارپوریشن (PNSC) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ طلب کرلیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے زیرِ صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے…

نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشت گردی ہے، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ نہتے مسافروں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے، جواب سخت ہوگا، دہشتگردوں نے انسان…

واشنگٹن ڈی سی میں شدید بارشیں، میری لینڈ کے آسمان پر ’’شیلف کلاؤڈ‘‘ سے شہری خوفزدہ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید بارشیں ہوئیں۔میری لینڈ کے آسمان پر "شیلف کلاؤڈ" نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، امریکی محکمہ موسمیات نے واشنگٹن ڈی سی کے مشرقی علاقوں میں طوفان اور سیلاب کی وارننگ جاری…

بجلی چوری میں بڑی کمپنیاں ملوث ، ڈسکوز نے 591 ارب کا بوجھ ڈالا, وزیر توانائی

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ڈسکوز نے 24-2023ء میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا، اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی، پوری حکومت اور کابینہ نے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے…

سوئٹزر لینڈ کا ایونٹ چھوڑ دیا، فوکس صرف ورلڈ چیمپئن شپ پر ہے, ارشد ندیم

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کا ایونٹ میں نے مس کر دیا ہے، اب میں سیدھا ٹریننگ کے لیے انگلینڈ جا رہا ہوں، انگلینڈ میں ٹریننگ کے بعد 16…

ایف بی آر کے اضافی اختیارات قبول نہیں، تاجروں کا 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ایف بی آر کو اضافی اختیارات ملنے کیخلاف پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے 19 تاریخ کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔کراچی چیمبر آف کمرس کے صدر جاوید بلوانی نے کہا کہ ایف بی آر کے اضافی اختیارات کیخلاف کراچی چیمبر، لاہور چیمبر ،سیالکوٹ چیمبر،فیصل…

یرغمالیوں کو رہا کرنیکی رضا مندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی بمباری، مزید 55 فلسطینی شہید

حماس یرغمالی رہا کرنے پر رضامند مگر صیہونی فوج کے غزہ میں حملے تھم نہ سکے۔اسرائیلی فوج کی بمباری میں مزید 55 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، شہدا میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، 8 فلسطینی امدادی ادارے کے باہر اسرائیلی گولہ باری کا…

ایشیا ہاکی کپ, قومی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا

ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا۔بھارت کی شدت پسند تنظیموں کی پاکستان ہاکی ٹیم کو دھمکیوں کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت میں خطرہ ہو سکتا ہے، ایشیا ہاکی کپ کو نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنا چاہئے، پاکستان ہاکی ٹیم…