غزہ میں کئی ہفتوں بعد غذا کی تقسیم، اسرائیل کی بمباری سے مزید 93 فلسطینی شہید

کئی ہفتوں کے غذائی بحران کے بعد غزہ میں امدادی سامان کے 90 ٹرک داخل ہوگئے، اقوام متحدہ نے امدادی ٹرکوں کے غزہ میں داخل ہونے کی تصدیق کردی۔ غزہ میں مارچ کے بعد یہ پہلی امدادی ترسیل ہے،غزہ میں انسانی بحران اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے اور…

جوہری تنصیبات پر کسی بھی اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکہ ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات پر کسی بھی اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ سیدعباس عراقچی نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ ایران…

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس سے ایک ماہ میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 7 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند…

سپین کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور

سپین کی پارلیمنٹ میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ قرارداد کو 176 میں سے 171 ووٹ ملے، قرار داد میں مطالبہ کیا گیا اسرائیلی فوج کو مضبوط بنانے والی کوئی بھی چیز اسرائیل کو فروخت نہ کی جائے۔…

خضدار میں سکول بس پر خودکش حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے: ایس ایف جے

سکھ فار جسٹس(ایس ایف جے) کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سکول بس پر خودکش حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ سکھ فار جسٹس کے قانونی مشیر گروپتونت سنگھ پنوں نے مودی حکومت کو پاکستان میں بچوں کو نشانہ بنانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان…

روس کا یوکرینی فوج کے تربیتی کیمپ پر حملہ، 6 فوجی ہلاک

روس کے یوکرینی فوج کے تربیتی کیمپ پر حملے میں 6 فوجی ہلاک، 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملہ یوکرین کے سرحدی علاقے سومی میں کیا گیا۔ روسی میڈیا نے دعویٰ کی کہا تربیتی کیمپ کو میزائل سے نشانہ بنایا جس میں 70 افراد…

او آئی سی نے مصنوعی ذہانت میں تعاون کا معاہدہ منظور کرلیا

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے تہران اعلامیہ کو منظور کیا جس میں رکن ممالک کے درمیان پائیدار ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت میں تعاون کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تہران میں او آئی سی 15 ڈائیلاگ پلیٹ فارم کے دوسرے وزارتی…

اسرائیلی حکومت غزہ میں بچوں کو شوقیہ قتل کررہی ہے: اسرائیلی فوج کے سابق عہدیدار کا انکشاف

اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائرگولن غزہ میں نہتے شہریوں اور بچوں کے قتل وعام پر پھٹ پڑے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائرگولن نے حال ہی میں کی گئی پریس کانفرنس میں…

دوسری عالمی جنگ میں حصہ لینے والے بہادر کشمیری سپوت عنایت علی چل بسے

دوسری عالمی جنگ میں حصہ لینے والے بہادر کشمیری سپوت عنایت علی 105 سال کی طویل عمر پا کر گزشتہ روز برطانیہ کے شہر نوٹنگھم میں انتقال کرگئے۔ عنایت علی کو نماز جنازہ کے بعد ویسٹ برج فورڈ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ان کی…

’آپ نے بھارت کی عزت کا سودا کیا‘ ، راہول گاندھی نے مودی سے 3 سوال کر ڈالے

بھارت کی کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی کھوکھلی تقریریں کرنا بند کریں۔ راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مودی پر زور دیا کہ وہ خالی…