پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

پاکستان کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے…

سندھ: سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق ضلع سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے سوہو ون…

ملک میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 200 روپےکم ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4200 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہے۔ 10 گرام سونےکا بھاؤ 3 ہزار 601 روپےکم ہوکر…

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6 ہزار 482 پوائنٹس گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی رہی اور 100 انڈیکس 6 ہزار 482 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 3 ہزار 526 پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس بھارتی جارحیت کی وجہ سے گزشتہ روز 3 ہزار 559 پوائنٹس کم ہوا تھا۔ آج بازار…

ملکی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ، چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر جانے پر فوری پابندی عائد

پاکستانی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ پورٹ ذرائع کے مطابق چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر جانے پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجازت نامے منسوخ کردیے گئے۔ پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ فشنگ کی سیکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی…

بھارت سے ادویات اور کپڑے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد

بھارت سے ہر قسم کی ادویات اور کپڑے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی اور ایل سی کے اجازت نامے بھی منسوخ کر دیے گئے۔ ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام ڈرائی پورٹس، جی پی اوز دفاتر اور ایئر پورٹ کے لیے پابندی کا مراسلہ جاری کرتے ہوئے…

ملکی تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ

مارچ کی نسبت اپریل میں تجارتی خسارے میں 55.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اپریل کے دوران تجارتی خسارہ 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا، گزشتہ سال اپریل کے مقابلے بھی تجارتی خسارے میں 35.79 فیصد اضافہ ریکارڈ…

بل گیٹس کا چند برسوں میں اپنی تمام دولت فلاحی کاموں کیلئے عطیہ کرنیکا اعلان

سال 2000 میں جب بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے گیٹس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تھی تو انہوں نے منصوبہ بندی کی تھی کہ یہ ادارہ طویل عرصے تک کام کرتا رہے۔ بل گیٹس کا منصوبہ تھا کہ ان کی موت کے بعد بھی یہ ادارہ کام جاری رکھے گا اور ان کی دولت کو…

اب آپ گوگل جیمنائی میں تصاویر کو ایڈٹ بھی کرسکتے ہیں

گوگل کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ جیمنائی میں اب آپ تصاویر بھی اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرسکتے ہیں۔ گوگل نے جیمنائی میں بڑی اپ ڈیٹ کی ہے اور اب آپ چیٹ بوٹ کے چیٹ انٹرفیس کے اندر تصاویر کو ایڈٹ کرسکیں گے۔ اس کے ساتھ…

پی ٹی اے نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پربھارت کے16 یوٹیوب چینلز بلاک کردیے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے پربھارت کے16یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارت کے 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں۔ یوٹیوب چینلز،…