دو گھنٹوں کے وقفے کے بعد گوادر میں دوبارہ بارش شروع ہوگئی

گوادر میں 16 گھنٹوں سے زائد تک مسلسل بارش میں دو گھنٹوں کے وقفے کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی، شہری اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں جبکہ نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ شدید بارش کے باعث شہر بھر کو بجلی کی…

سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے

سینیٹر سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر سرفراز بگٹی کا استعفیٰ منظور کرلیا،سرفراز بگٹی بلوچستان اسمبلی میں بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ خیال رہےکہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں…

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا، عمران خان

بانی تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلا کر بالکل ٹھیک کیا، پارٹی جیتی ہوئی ہے مگر مخصوص نشستیں نہیں دی جا رہیں۔ انہوں نےاڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کو ختم کرنےکے…

ملک میں صدارتی انتخابات، 2 مارچ دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائےجاسکتے ہیں

الیکشن کمیشن یکم مارچ کوصدارتی انتخاب کے شیڈول کا پبلک نوٹس جاری کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق 2 مارچ دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی پریذائیڈنگ آفیسر کے پاس جمع کرانے ہونگے۔ الیکشن کمیشن نے بتایاکہ…

زرداری صدر منتخب ہونےکے بعد گورنر خیبر پختونخوا کےنام کا اعلان کرینگے،ترجمان پی پی

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ 9 مارچ کے بعدگورنر خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان کردیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ اور بلوچستان میں حکومت سازی پر توجہ ہے،گورنر خیبرپختونخوا کے نام کی کوئی جلدی نہیں، آصف زرداری صدر…

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے عامر ڈوگر کو نامزد کردیا

پی ٹی آئی کے رہنما عمرایوب نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، وہ پراعتماد ہیں، الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہوا ہے، یک جنبش قلم سےہماری نشستوں پر ضرب لگادی گئی۔ 2 مارچ پورے پاکستان میں دیگرجماعتوں کے ساتھ احتجاج کرینگے، عوام کے…

آئین میں کہیں نہیں لکھا ایوان نامکمل ہو تو اجلاس نہیں بلایا جاسکتا، حکومت کا صدر کو جواب

نگران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے متعلق سمری پر صدر مملکت عارف علوی کے اعتراضات کا جواب دے دیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 میں کہیں نہیں لکھا ایوان نامکمل ہو تو اجلاس نہیں بلایا…

پشاور ہائیکورٹ کا علی امین گنڈا پورکو گرفتار نہ کرنےکا حکم

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کیس کی سماعت کی۔ وکیل نےکہا کہ علی امین گنڈاپور نامزد وزیراعلیٰ ہیں، پرانےکیسز میں علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرنے…

سعودی عرب نے صیہونی حکومت سے ملاقات کی تردید کردی

سعودی عرب کی جانب سے اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ اس کے وزیروزیر تجارت اور صیہونی ہم منصب کے درمیان پیر کے روز ملاقات ہوئی تھی۔ ابوظہبی میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی کانفرنس کے موقع پر سعودی وزیرتجارت اور صیہونی ہم منصب کی…

سعودی عرب صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کو تیار ہے: امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہےکہ سعودی عرب صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے کو تیار ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران بائیڈن نے کہا کہ وہ قطر سمیت 6 عرب ملکوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے ہمیں اس سمت میں آگے بڑھنے…