’معاملات تقریباً طے، (ن) لیگ اور پی پی حکومت بنائیں گے، 2 اور 3 سال کے وزیراعظم پر بات نہیں ہوئی‘

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میرے خیال سے بڑی حد تک معاملات طے پاچکے ہیں اور (ن) لیگ، پیپلزپارٹی مل کر حکومت چلائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میرا اندازہ ہے…

نئی حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا حصہ ہے یہ بلاول طے کریں گے: فاروق نائیک

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہےکہ نئی حکومت میں پیپلز پارٹی کا کیا حصہ ہے یہ بلاول طے کریں گے۔ کراچی میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ حکومتی تشکیل پر تمام جماعتوں کو مل بیٹھ کر فارمولا…

بلوچ لاپتہ طلبا کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ہوئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا اپنے ملک کے شہریوں کو ریکور کرنے کے لیے دو سال لگے، ان کے خلاف لڑائی جھگڑے، نارکوٹکس سمیت کسی قسم کا کوئی کیس نہیں، مسنگ پرسنز کے اور بھی حساس کیسز سنتے ہیں، 24 ماہ میں ابھی تک تمام بچوں کو ریکور نہیں…

ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں اور برفباری جاری، کراچی میں بوندا باندی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج شہر کراچی میں کہیں کہیں بوندا باندی اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی، سجاول اور ٹھٹھہ میں کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے،کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا جب کہ آج شام تک…

الیکشن کالعدم کرنیکی درخواست واپس، درخواستگزار کو پیش کرنیکا حکم، کیس ہر صورت سنیں گے: چیف جسٹس

ملک میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کالعدم قرار دیکر دوبارہ کرانے کی درخواست واپس لے لی گئی جبکہ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ کیس ہر صورت سنیں گے، درخواست گزار کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر…

مریم نواز نے صوبہ سنبھالنے کی تیاریاں شروع کردیں، سرکاری محکموں سے بریفنگ

پنجاب کی نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے کو سنبھالنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ مریم نواز نے مختلف سرکاری محکموں سے بریفنگ لینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، سب سے پہلےچیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری صحت علی جان نے مریم نواز کو بریفنگ دی جب کہ…

الزامات لگانے پر سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کیخلاف 4 کارروائیاں ہوسکتی ہیں

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے ان کی اپنی ہدایات کی روشنی اوربراہ راست نگرانی میں ریٹرننگ افسران کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں انتخابی قوانین کی مبینہ پامالی کرتے ہوئے راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ…

مراد علی شاہ کو پھر وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے سندھ میں سید مراد علی شاہ کو ایک بار پھر وزارت اعلیٰ کا منصب سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے،…

قومی اسمبلی کے حلقے این اے43 کے پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ الیکشن کمشین کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہےگا۔ الیکشن کمیشن کے…

سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر خصوصی کمیٹی آج سے تحقیقات کا آغاز کریگی

انتخابی دھاندلی کا دعویٰ کرنے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی خصوصی کمیٹی آج سے تحقیقات شروع کرے گی۔ راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور مری کے علاقوں پر مشتمل راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی…