ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں 6 وزارتوں کی پیشکش

کراچی: مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی میں ایم کیو ایم کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت میں بھی شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔ ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں 6 وزارتوں کی آفر کی گئی ہے جس میں چار وفاقی وزیر، ایک وزیر مملکت اور ایک مشیر…

پی پی وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا کر پیچھے سے سیڑھی نہ کھینچ لے، سینیٹر عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کی خوشحالی کیلئے ن لیگ قیمت دے گی تو پیپلز پارٹی کو بھی قیمت دینا پڑے گی۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ پیپلزپارٹی ہمیں وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا کر نیچے سے سیڑھی کھینچ لے۔ پیپلز…

ن لیگ اور پی پی کیساتھ بیٹھنا پی ٹی آئی کا نظریہ قربان کرنے کے مترادف ہوگا،علی محمد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے سب سے بات کرسکتے ہیں مگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر حکومت بنانا ایسا ہی ہے کہ ہم تحریک انصاف کے نظریے کو اقتدار کیلئے قربان کردیں۔ ہم پہلے بھی کہتے…

پی ٹی آئی نے 1 ہزار 55 میں سے 2 ہزار سیٹیں جیتیں ہیں‘، مریم اورنگزیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کےبیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آپ نے وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کی 1 ہزار 55 میں سے 2 ہزار سیٹیں جیتی ہیں، آپ کیلئے اطلاع ہے کہ یہ اسمبلیوں کی سیٹیں ہیں بس کی نہیں۔…

ہمارے لوگوں کو خریدنے کیلئے 25-25 کروڑ کی پیشکشیں کی جا رہی ہے،گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ان کے لوگوں کو خریدنے کیلئے 25-25 کروڑ کی پیشکشیں کی جا رہی ہے۔ گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میںکہا کہ ابھی وزیراعظم کیلئے کوئی نام فائنل نہیں…

عمران خان کا انتخابی نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے انتخابی نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا ہے کہ وزیرِاعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہو، مسلم لیگ ن،…

جیتے ہوئے بھی نہيں مان رہے، ان انتخابات سے سیاسی استحکام نہیں آسکتا، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان انتخابات سے سیاسی استحکام نہیں آسکتا، جیتے ہوئے لوگ بھی اس الیکشن کو نہيں مان رہے، ان انتخابات کی ساکھ صفر فیصد ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ…

’پی ٹی آئی جس سے چاہے حکومت بنائے، جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقی جواز نہیں‘

جماعتِ اسلامی خیبرپختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں ہوا ہے، پی ٹی آئی کا اختیار ہے کہ جس کے ساتھ چاہے حکومت بنائے لیکن ان کے جماعت اسلامی کا نام استعمال کرنے کا اخلاقی جواز نہیں…

بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بین البراعظمی تجارتی راہداری کے معاہدے پر دستخط

بھارت اور متحدہ عرب امارات نے تجارتی راہداری کے ایک معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں جس کا مقصد یورپ کو مشرق وسطیٰ کے کچھ حصوں کے ذریعے سمندر اور ریل کے ذریعے بھارت سے جوڑنا ہے، اس منصوبے کو امریکا اور یورپی یونین کی حمایت حاصل ہے۔ خبر رساں…

بھارت: نئی دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسانوں پر پولیس کی شیلنگ

حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد فصل کی کم سے کم قیمت مختص کرنے کا مطالبہ کرنے والے ہزاروں کسانوں کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی طرف مارچ کرنے سے روکنے کے لیے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ان پر آنسو گیس کے شیل فائر کردیے۔ خبر رساں…