براؤزنگ زمرہ

اہم خبریں

اہم خبریں

ممکن ہے امریکا پاک بھارت رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے…

غزہ پٹی میں امداد کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ مکروہ ہے، سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور

اقوام متحدہ امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں امداد کی تقسیم کا اسرائیلی منصوبہ مکروہ منصوبہ ہے۔ غزہ میں امداد کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سربراہ اقوام متحدہ امدادی امور نے ٹام…

غزہ پر اسرائیل کا بد ترین حملہ، بمباری سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی، 28 فلسطینی شہید

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیل کے بد ترین حملے میں 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کے یورپی اسپتال کے احاطہ میں 9 بنکر بسٹر بم پھینکے گئے، بم پھٹنے سے کئی مقامات پر زمین…

امریکی صدر ٹرمپ کا سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور، خواہش بھی ظاہر کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب پر اسرائیل کو تسلیم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنا ان کی عزت افزائی ہوگی۔ دورہ سعودی عرب کے دوران ریاض میں سرمایا کاری فورم میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…

برطانیہ کیجانب سے اسرائیل کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی فراہمی عدالت میں چیلنج

برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی فراہمی عدالت میں چیلنج کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی فلسطینی تنظیم الحق نے امریکی ساختہ ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پرزوں کی اسرائیل کو فراہمی کے خلاف ہائی کورٹ سے…

بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم

بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو اس حوالے سے ڈی مارش کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ایک اہلکار…

کینیڈین رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے۔ حالیہ انتخابات کے بعد شفقت علی کینیڈا کے شہر برامپٹن سے دوسری بار رکنِ پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے شفقت علی کو وفاقی کابینہ میں…

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں فائرنگ سے 3 خواتین قتل، ملزم گرفتار

متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک تنازع پر فائرنگ سے 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی سے لگ بھگ 120 کلومیٹر دور واقع ریاست راس الخیمہ میں معمولی ٹریفک تنازع جان لیوا…

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوگئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ 6 سو ارب ڈالر کے سعودی سرمایہ کاری وعدے کا حصہ ہے۔ دفاعی معاہدوں میں جی ای…

بھارتی فوج کی معلومات لیک کرنےکے الزام میں بھارتی پنجاب سے 2 افراد گرفتار

بھارتی پنجاب میں 2 افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جاسوسی کے الزام میں گرفتار 2 افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ دونوں کو مبینہ طور پر پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ بھارتی…