براؤزنگ زمرہ
اہم خبریں
اہم خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس میں 1536 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 116494 رہی تاہم 100 انڈیکس 1536 پوائنٹس اضافے سے 116390 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 48 کروڑ شیئرز کے سودے 27 ارب روپے…
گندم بحران حل کیا جائے، کاشتکار 900 روپے فی من نقصان میں جارہے ہیں: صدر کسان اتحاد
پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکر نے حکومت سے گندم کا 3900 روپے فی من ریٹ دینے کا مطالبہ کردیا۔
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد کھوکر کاکہناتھا کہ گندم کا مسئلہ صرف کسانوں کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے۔
انہوں نے…
درآمدی ایل این جی کی قیمت میں ردوبدل، سوئی ناردرن سسٹم پر مہنگی اور سوئی سدرن پر سستی ہوگئی
اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں ردوبدل کرتے ہوئے سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی مہنگی اور سوئی سدرن کے لیے سستی کردی۔
اوگرا نے اپریل کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے…
نجی پاکستانی کارگو ائیرلائن اور چینی سرکاری کمپنی کے درمیان کارگو پروازیں چلانےکا معاہدہ طے
نجی پاکستانی کارگو ائیرلائن کے ٹو ایرویز اور چین کی سرکاری کوشے ڈیولپمنٹ اینڈ لاجسٹک کمپنی کے درمیان کارگو پروازیں چلانے کا معاہدہ ہو گیا۔
کے ٹو ایرویز اس مہینے کے آخر سے اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی اورکراچی سے براستہ لاہور چین کے شہر…
امریکی ٹیرف: پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر سے زائدکی کمی کا خدشہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے 29 فیصد جوابی ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کی برآمدات کے حجم میں…
ملکی تاریخ میں پہلی بار ترسیلات زر 4 ارب ڈالر سے زائد ہوگئیں
دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرگیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا جس نے پہلی بار…
گورنر اسٹیٹ بینک نے مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں اضافے کی پیشگوئی کردی
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا۔
کراچی میں پاکستان لیٹریسی ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ 2022 میں ہم…
بنگلہ دیش میں ایک لاکھ سے زائدہ افراد کا اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک لاکھ سے زائد مظاہرین نے غزہ پٹی میں اسرائیلی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔
موصولہ خبروں کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی…
غزہ میں صیہونیوں کی درندگی جاری، مزید درجنوں فلسطینی شہید
صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مختلف علاقوں پر جاری شدید فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم مزید سینتیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے…
صیہونی حکومت کی بمباری میں غزہ کے 36 اسپتال تباہ
فلسطینی انتظامیہ کے انفارمیشن سینٹر نےاعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے دوران 36 اسپتالوں کو بمباری اور نذرآتش کرکے مکمل طور پر مسمار اور ختم کرچکی ہے۔
غزہ میں فلسطینی انتظامیہ کے انفارمیشن سینٹر نے یہ…