براؤزنگ زمرہ

اہم خبریں

اہم خبریں

تباہ کن زلزلہ: وزیراعظم کا میانمار کے سفارتخانے کا دورہ، ہر ممکن امداد کی یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے زلزلے سے متاثرہ ملک میانمار کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے میں سفیر ونا ہان سے ملاقات کی اور حالیہ زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع…

اسرائیل کی سفاکیت جاری، مزید 38 فلسطینی شہید کر دیئے

اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا، غزہ میں سفاکیت جاری رہی، اسرائیل کے حملوں میں مزید38 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں17فلسطینیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، شمالی غزہ میں فلسطینی پانی کی بوند بوند…

مسلم مخالف وقف ترمیمی بل کے خلاف مسلمانوں کا مختلف شہروں میں احتجاج

مودی سرکار کی جانب سے متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد مختلف شہروں میں مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا نے بھی مسلمان مخالف وقف ترمیمی بل منظور کر لیا، دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد بل اب…

لبنان میں اسرائیلی فورسز کا حملہ، حماس رہنما حسن فرحات بچوں سمیت شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لبنان میں کئے گئے ایک ٹارگٹڈ حملے کے دوران حماس رہنما کو بچوں سمیت شہید کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنانی وزیر اعظم نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”لبنانی خود مختاری پر…

لوک سبھا کے بعد بھارتی راجیہ سبھا میں بھی متنازعہ وقف ترمیمی بل منظور

لوک سبھا کے بعد بھارتی راجیہ سبھا میں بھی متنازعہ وقف ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا میں وقف ترمیمی بل کے حق میں 128 جبکہ مخالفت میں 95 ووٹ پڑے۔ حکومت اور مسلم تنظیموں کا اندازہ ہے کہ وقف بورڈ کے پاس…

ٹرمپ ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا، 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر ڈوب گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف نے امریکی اسٹاک مارکیٹوں کا بھٹا بٹھا دیا اور صرف 2 روز میں سرمایہ کاروں کے 60 کھرب ڈالر سے زیادہ ڈوب گئے۔ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک پر جوابی تجارتی ٹیرف عائد…

روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ کیا جس میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق جمعہ کو یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے آبائی شہر Kryvyi Rih پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو…

ایران اور امریکا کا ‘بالواسطہ’ بات چیت پر اتفاق

عرب میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا نے 'بالواسطہ' بات چیت پر اتفاق کرلیا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی ایٹمی منصوبے پر بات چیت کے ادوار اومان میں منعقد ہوں گے، اگلے تین ہفتوں میں بات چیت شروع ہونے کا امکان ہے۔ ٹرمپ کا جوہری…

ویڈیو: برطانوی بادشاہ چارلس نے گاجر سے بنی بانسری بجا کر سب کو حیران کردیا

شاہ برطانیہ چارلس سوم نے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے گاجر سے بنی بانسری پر ٹوئینکل ٹوئینکل لٹل اسٹار بجا کر سب کو حیران کر دیا۔ ونڈسر محل میں ایک تقریب میں شریک شاہ چارلس کی گاجر پر نرسری رائم بجانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ برطانوی…

بنگلادیش کےعبوری رہنما محمد یونس کی مودی سے ملاقات، حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ

بنگلادیش کے عبوری رہنما محمد یونس نے آج بھارتی وزیراعظم کی نریندر مودی سے تھائی لینڈ میں ملاقات کی۔ بنگلادیش میں شیخ حسینہ واجد کا اقتدار ختم ہونے کے بعد محمد یونس کی نریندر مودی سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے…