براؤزنگ زمرہ

اہم خبریں

اہم خبریں

کچھی: ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس آج بحال ہوگی

بلوچستان کے ضلع کچھی کےعلاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیاگیا۔ ریلوے حکام کے مطابق کچھی کےعلاقےمشکاف میں ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرلیاگیا اور ٹریک کو آمدورفت کے قابل بنا دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ…

اس وقت تمام محکمےدیگر طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں: جج اے ٹی سی اسلام آباد

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اس وقت تمام محکمےدیگر طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی ایم پی اےعلی شاہ کی…

پیوٹن کی شرائط ظاہر کرتی ہیں روس جنگ بندی کیلئے تیار نہیں: زیلنسکی

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر کی شرائط ظاہر کرتی ہیں کہ روس جنگ بندی کیلئے تیار نہیں۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ پیوٹن کا مقصد یوکرین کو کمزور کرنا ہے، جنگ بندی کی امریکی تجویز پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے، امریکی صدرسے…

چین، روس، سعودیہ، ترکیہ، نیدرلینڈز کی غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت

چین، روس، سعودی عرب، ترکیہ، نیدرلینڈز نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ عالمی رہنماؤں نے جنگ بندی کا احترام، بلا روک ٹوک انسانی امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا، یرغمالیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کرنے کی پرزور دیا، ترجمان چینی…

بحیرہ روم میں تارکین وطن کی متعدد کشتیاں الٹ گئیں، 18 افراد ہلاک

بحیرہ روم میں تارکین وطن کی متعدد کشتیاں الٹ گئیں،18 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جبکہ 612 کو ریسکیو کر لیا گیا۔ ریسکیو کئے گئے لوگوں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، بچائے جانے والے متعدد تارکین وطن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔…

مودی کے بھارت میں مسلمانوں کا معاشی قتل، کاروبار تباہ ہونے لگے

بھارت میں مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک، نفرت انگیز مہم اور معاشی بائیکاٹ کا سامنا ہے۔ انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے کاروبار کو تباہ کرنے کے لیے جھوٹے الزامات اور سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا سہارا لے لیا ہے۔…

طالبان کے زیر اقتدار صحافیوں پر سختیاں، سنسرشپ اور گرفتاریاں بڑھ گئیں

افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد صحافیوں اور میڈیا اداروں پر پابندیاں مزید سخت ہو گئی ہیں۔ صحافیوں کو سخت سنسرشپ، دھمکیوں اور گرفتاریوں کا سامنا ہے، جس کے باعث آزادی صحافت شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ افغانستان جرنلسٹس سینٹر…

اسرائیل نے غزہ حملوں سے پہلے امریکا کو آگاہ کیا، وائٹ ہاؤس

اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ حملوں سے قبل امریکا کو اپنے اقدامات سے آگاہ کیا، جہاں 404 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوویٹ نے بتایا کہ…

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فوج کی جارحیت نے ایک اور کشمیری نوجوان کی جان لے لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران ایمبولینسوں کو بھی داخل ہونے کی…

ہنڈراس؛ طیارہ گر کر تباہ، مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک

وسطی امریکی ملک ہنڈراس کے ساحلی علاقے میں طیارہ پرواز بھرتے ہی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں مشہور موسیقات سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ طیارہ روٹین آئس لینڈ سے پرواز بھرنے…