براؤزنگ زمرہ
اہم خبریں
اہم خبریں
القسام بریگیڈ کے مجاہدوں کی کاروائی سے تلملا اٹھا صہیونی میڈیا
فلسطین کی تحریک حماس نے صہیونی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط ہونے کی صورت میں صہیونی قیدیوں کے تابوت واپس جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کی خبروں کے بعد حماس نے شدید…
غزہ میں شہیدوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
چار مزید شہادتوں اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے مزید جنازے ملنے کے بعد غزہ میں صیہونی دہشتگردوں کے ہاتھوں ہونے والی نسل کشی میں فلسطینی شہدا کی تعداد اڑتالیس ہزار تین سو کے قریب جا پہنچی ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں…
جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک…
پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ڈویلپمنٹ پروگرام کے نفاذ کا فیصلہ
تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم لانے کیلئے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ میں جاری منصوبوں…
26 نومبر احتجاج کیس: 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بنچ…
پاک ترکیہ مشترکہ فوجی مشق ’’ اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں…
بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 26 فروری کو عہدے کا حلف اٹھایا، کہا جاتا…
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا سنیارٹی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کے معاملے پر قانونی جنگ کا آغاز ہوگیا، عدالت عالیہ کے 5 ججز نے سنیارٹی کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر…
اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔
ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے لیکن جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے…
ملٹری ٹرائل کیس: کیا ایگزیکٹو کے ماتحت فورسز عدالتی اختیار استعمال کر سکتی ہیں؟ آئینی بنچ
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا ہے کہ آئین کے تحت ایگزیکٹو کے ماتحت آرمڈ فورسز عدالتی اختیار کا استعمال کر سکتی ہیں یا نہیں؟
جسٹس امین…