براؤزنگ زمرہ
اہم خبریں
اہم خبریں
الیکشنوں کو ٹھیک کرنے کیلیے بیٹھا جاسکتا ہے، رانا احسان افضل
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ اگر تو الیکشنوں کو ٹھیک کرانا ہے تو بالکل اس کے لیے بیٹھا جاسکتا ہے، 2029 میں جو الیکشن ہوں گے اس کی تیاری ہمیں ابھی سے شروع کر دینی چاہیے اور پارلیمنٹ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سب لوگ تجویز…
سعودی عرب سمیت 10 ممالک سے 139 پاکستانی شہری ڈیپورٹ
سعودی عرب، قطر ، ، عمان، موریطانیہ، سینیگال اور ملائیشیا سمیت 10 ممالک سے 48 گھنٹے میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کردیا گیا جن میں سے 15 افراد کو کراچی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک…
خیبرپختونخوا میں مفت سولر سسٹم کیلئے 16 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی
خیبرپختونخوا میں مفت سولر سسٹم کے لیے 16 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی۔
محکمہ توانائی خیبرپختونخوا کے مطابق مفت سولر سکیم کے تحت صوبے کے ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو سولر سسٹم دیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 65 ہزار اور دوسرے مرحلے میں بھی 65…
جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سینئر پیونی جج کی حیثیت سے ریٹائر
سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو سینئر پیونی جج کی حیثیت سے ریٹائر ہو گئے۔
ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت سندھ ہائی کورٹ میں 39 میں سے 38 ججز فرائض انجام دے رہے ہیں۔
جسٹس خادم حسین سومرو کا تبادلہ سندھ ہائی کورٹ سے…
اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو ججز چھٹی پر چلے گئے، اہم کیسز کی سماعت ملتوی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج اور کل دو ججز کی چھٹی کے باعث اہم کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار دونوں دو دن کی چھٹی پر گئے ہیں جس کے نتیجے میں آج اور کل مقرر کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔…
حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس، چودھری پرویز الہٰی کو دوبارہ نوٹس
سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس پر سماعت کی، حمزہ شہباز کی جانب سے وکیل…
ڈی سی کو پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست پر آج ہی فیصلے کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، چیف سیکرٹری زاہد اختر…
صدر مملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور…
کراچی میں قاتل ڈمپروں کولگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا: گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کولگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔
اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایک ہی روز میں کراچی کے 4 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، صرف کراچی…
پاکستان کا کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو خط
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبروظلم کیخلاف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات میں کہاکہ اقوام متحدہ کشمیرمیں جاری بھارتی عسکری بربریت…