براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

جب تک چانسلر ہوں کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دوں گا: فیصل کریم کنڈی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ جب تک چانسلر ہوں کسی یونیورسٹی کی ایک انچ اراضی نہیں بیچنے دوں گا۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ جس جماعت نے ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنا تھا وہ…

کوئٹہ: توہین مذہب کا ملزم تھانے میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک

کوئٹہ: توہین مذہب کے الزام میں گرفتار ملزم کو پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو گزشتہ روز گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا تھا، تھانے میں بند ملزم کو پولیس اہلکار نے گولی مار دی جس…

فیصل واوڈا توہین عدالت کیس: سپریم کورٹ نے تمام ٹی وی چینلز کی غیر مشروط معافی منظور کرلی

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹر فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس میں تمام ٹی وی چینلز کی جانب سے غیر مشروط معافی منظور کر لی۔ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے فیصل واوڈا کے خلاف توہینِ…

گنڈاپور کا افغانستان سے براہ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کوئی صوبہ براہ راست کسی ملک سے مذاکرات نہیں کر سکتا اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان زہر قاتل ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے…

عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی صحافیوں سے متعلق گفتگو کو نامناسب قرار دیدیا

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی صحافیوں سے متعلق گفتگو کو نامناسب قرار دے دیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا علی امین گنڈاپور کو…

اسرائیل نے المواصی کو سیف زون قرار دیا تھا، پاکستان کی اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے سیف زون قرار دیے گئے المواصی کیمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اسرائیلی قابض افواج…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ شعیب…

فنڈز کی عدم دستیابی: پختونخوا میں ائیر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا ائیر ایمبولینس منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کے پی حکومت نے بجٹ میں ائیر ایمبولینس کے لیے رقم مختص کی تھی مگر محکمہ خزانہ نے ائیر ایمبولینس کے لیے ابھی تک رقم جاری…

قومی اسمبلی اجلاس: پروڈکشن آرڈر پر پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا

قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچی، پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کو قائم مقام…

منی بجٹ ، ٹیکس نادہندگان کے اکاؤنٹ منجمد، گاڑیاں اور جائیداد نہیں خرید سکیں گے

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے نے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کر دیں جس میں ٹیکس نادہندگان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے ساتھ ان کے گاڑیاں اور جائیداد خریدنے پر پابندی جیسی سخت تجاویز شامل ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک منی بجٹ کے ذریعے زبردست…