براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کیلئے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی معاونت درکار ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کیلئے بین الاقومی مالیاتی اداروں کی مالی معاونت درکار ہے۔ شہباز شریف نے انٹرنیشنل ٹریڈیونین کنفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی جس دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ…

کوہ ہندوکش و ہمالیہ میں برفباری کم ترین سطح پر، 2 ارب آبادی خطرے میں پڑگئی

ایشیا کے اہم ترین پہاڑی سلسلوں کوہِ ہندوکش و ہمالیہ میں برف باری کم ترین سطح پر پہنچ گئی جس سے تقریباً 2 ارب افراد کی زندگی خطرے میں ہے۔ حال ہی میں سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کوہ ہندوکش و ہمالیہ جو افغانستان سے میانمار تک پھیلے ہوئے…

پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا۔ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس خرم شہزاد نواز کی زیرِ صدارت ہوا جس میں انسانی سمگلنگ سے متعلق اقدامات پر کمیٹی میں بحث…

حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےحکومتی کارکردگی کے نظام میں بہتری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےحکومتی کارکردگی میں بہتری کے لیے وفاقی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔ حکام کے مطابق…

امریکی رکن کانگریس کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین Jack Bergman نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی…

کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا اور اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوسندھ کے کسانوں کی فکرکیوں نہیں…

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے حملے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگا میں دو غیر ملکیوں سمیت 26 سیاحوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا جبکہ 12 افراد زخمی بھی…

فیصل آباد: سائنسدانوں نے سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کرلی

فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں نے سال کے 365 دنوں میں 200 دن انڈے دینے والی مرغی کی نسل تیار کر لی۔ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے شعبہ اینیمل ہیسبنڈری کے سائنسدانوں نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی ایسی نسل تیار کی ہے جو سالانہ 200 انڈے…

پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان

پنجاب کے مختلف اضلاع اور سندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کے لاکھوں روپے ڈوب گئے۔ گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات لودھراں میں ہوئے جہاں صرف 2 ہفتوں کے دوران گندم کی فصل کو آگ لگنے…

کے فور منصوبے کے بعد حکومت سندھ ٹینکر مافیا کا خاتمہ یقینی بنائے: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اس بات کو یقینی بنائے کہ کے فور پانی منصوبے کی تکمیل کے بعد ٹینکر مافیا کا خاتمہ ہو۔ کراچی واٹر سپلائی کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کے پہلے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے…