براؤزنگ زمرہ
پاکستان
پاکستان کی خبریں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارٹی رہنماؤں کو صلح کیلئے آمادہ کرلیا
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرنے پارٹی رہنماؤں کو صلح کے لیے آمادہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر کی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،اسدقیصر،عاطف خان اور شہرام ترکئی سے گفتگو ہوئی جس میں علی امین گنڈاپور دیگرپارٹی رہنماؤں سےاختلافات…
کراچی سے ٹورنٹو جانیوالے مسافر سے 2 کروڑ روپے سے زائد کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد
کراچی سےٹورنٹو جانے والے مسافر سے 2 کروڑ روپے سے زائد کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملکی اور غیرملکی کرنسی کی کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر ٹورنٹو جانے کیلئے…
’ہمارے پاس کھربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں‘، وزیراعظم کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ…
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ ہمارے پاس کھربوں ڈالرز کے ذخائر ہیں جنہیں نکالنے سے پاکستان قرضوں کے پہاڑ سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔
پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کانفرس میں شرکت پر تمام مندوبین کا خیر…
یتیم بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں چھت فراہم کرنا قابل تحسین ہے: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں محفوظ چھت، معیاری تعلیم فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیری جے وردوفا سے…
26 نومبر مقدمات: بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 26 نومبر احتجاج سے متعلق 31 مقدمات میں 29 اپریل تک عبوری ضمانت دے دی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات کی سماعت کی، تفتیشی ٹیم نے عدالت…
وسیم الرحمٰن خاکوانی ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) سپریم کورٹ مقرر
سپریم کورٹ آف پاکستان نے وسیم الرحمٰن خان خاکوانی کو ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) مقرر کر دیا۔
عدالت عظمیٰ میں وسیم الرحمٰن خاکوانی کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ایک سال کے لئے ایڈیشنل رجسٹرار(جوڈیشل) تعینات کیا گیا ہے۔
وسیم الرحمٰن پنجاب…
عدالت نے 2 شہریوں کے گھر پہنچنے پر گمشدگی کی درخواستیں نمٹا دیں
سندھ ہائی کورٹ نے 2 شہریوں کے گھر پہنچنے پر گمشدگی کی درخواستیں نمٹا دیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ 6 شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری ذوالفقار اور عبد الحق واپس…
زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچیں، کارکن مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں: پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچی ہیں ، اب پیپلز پارٹی کے کارکن مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے…
کراچی: نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہوگیا۔
امتحانات کے دوران ضروری امتحانی سامان کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے جس کے تحت بورڈ کے افسران حب سینٹرز پر امتحانی پرچے پہنچا رہے ہیں۔…
محسن نقوی کا انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سائبر کرائمز کی روک تھام اور انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک بھر میں موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈائریکٹر…