براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

سپارکو نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کردی

اسپیس اینڈ اَپر ایٹماسفئیر ریسرچ کمیشن نے ملک میں رمضان المبارک کا چاندنظر آنے کے حوالے سے پیشگوئی کردی۔ ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق نیا چاند 28 فروری2025 کو…

پہلے پارلیمانی سال میں وفاقی کابینہ کے ممبران کی کیا کارکردگی رہی؟ پلڈاٹ رپورٹ جاری

پہلے پارلیمانی سال کے اختتام پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولیپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے وفاقی کابینہ کی پارلیمانی کارکردگی پر رپورٹ جاری کردی۔ پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ میں 18 وزرا اور دو وزرائے مملکت ہیں، کابینہ میں…

گورنر کے پی کی وزیراعظم سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔ رپورٹ کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تبدیل کرکے بینظیربھٹو…

سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد

پی ٹی آئی کے روپوش رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے ایک کمرے سے تقریباً 40 سالہ شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی جس پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا۔…

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائرپٹیشن کی حمایت کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے پراسیس اور نئے حلف کے بغیر ججز ٹرانسفر سمیت ایگزیکٹو کی جانب سے عدالتی معاملات میں مداخلت کی مذمت کی…

وزیر توانائی کا رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار میں عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کریں گے۔ محسن عزیز کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے…

وزیراعظم اور صدر آذربائیجان کی ملاقات، تجارت کے فروغ سمیت دیگر امور پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ دو روزہ دورہ آذربائیجان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے صدارتی محل میں ون آن ون ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور…

مخالفین پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں رہنے کی کوشش کرتےہیں: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں میں زندہ رہنے کی بھونڈی کوشش کرتے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ…

جماعت اسلامی کا رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک کا عندیہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔ پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس…

پی ٹی آئی نے سفارتی دہشتگردی شروع کررکھی ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سفارتی دہشت گردی شروع کر رکھی ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اور بین الاقوامی تنظیمیں پاکستان کے خلاف مہم جوئی کر رہی ہیں، آج تک بدترین…