براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو آئین و قانون سے ہٹ کر کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بغیراجازت احتجاج کرنےکا شوق رکھتی…

کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونی چاہیے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کسی ملک کی سرزمین دہشت گردی کے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےاسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے،افغان عبوری حکومت…

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کے فنڈز منظور

خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے رمضان، عید پیکیج کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کی زیر صدارت منعقد ہوا، انہوں نے ہدایت کی کہ غرباء،…

بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں لانے والا سسٹم متعارف کروا دیا: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایسا نظام متعارف کرایا ہے جس سے بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ دوبارہ خزانے میں آئے گا، بدعنوان عناصر سے ایک…

چیف جسٹس کا پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کا مشورہ، بیرسٹر گوہر کی تصدیق

پی ٹی آئی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان تحریک انصاف کو نظام کا حصہ بنے رہنے اور بائیکاٹ سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ جمعہ کو چیف جسٹس سے ملاقات کرنے والے وفد میں شامل ایک ذریعے نے بتایا کہ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پی…

چیف جسٹس نے ہمارا مؤقف سنا لیکن کوئی جواب نہیں دیا، بیرسٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ملاقات میں ہمارا مؤقف سنا لیکن کوئی جواب نہیں دیا۔ جمعہ کو اپوزیشن رہنماؤں کی چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی جس میں پی…

بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ میں 4 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 4 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹرجنرل رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیاں 2017 سے 2022 کے دوران ہوئیں اور 38 کروڑ 22 لاکھ 6 ہزار روپے کے اخراجات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔…

اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹر ایف 10 میں این جی او پتن کا آفس سیل کردیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر ایف 10 میں این جی او پتن کا آفس سیل کردیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق این جی او پتن کو 2019 میں تحلیل کردیا گیا تھا اور پتن کے تحلیل کرنے کو آج تک کسی عدالت نے منسوخ نہیں کیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا…

عمر ایوب نے عمران اور دیگر رہنماؤں کو درپیش مسائل اجاگر کیے، شکایت کی: چیف جسٹس سے اپوزیشن ملاقات…

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عمر ایوب، شبلی فراز، بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ،ڈاکٹر بابر اعوان…

مادری زبانوں کا عالمی دن، پاکستان میں کون کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں؟

پاکستان اور دنیا بھر میں آج مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا۔ ملک خداداد پاکستان کے طول و عرض میں 2 کروڑ 22 لاکھ سے زائد افراد کی مادری زبان اردو ہے جو عوام الناس کے درمیان رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ملک میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد…