براؤزنگ زمرہ

پاکستان

پاکستان کی خبریں۔

ضلع کرم میں امدادی اشیاء کے قافلے پر فائرنگ، گاڑیوں میں لوٹ مار

ضلع کرم میں امدادی اشیاء کے قافلے پر ایک بار پھر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار بھی کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اوچت میں حملہ آوروں کی جانب سے 100 گاڑیوں پر مشتمل ٹرکوں کے قافلے…

سندھ اسمبلی: یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج

سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور کر لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025 سندھ اسمبلی میں دوبارہ پیش کیا گیا۔ وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار کی…

’خوبصورت سڑکیں دیکھنے لاہور ضرور آئیں‘، ٹریفک حادثات پر سندھ اور پنجاب حکومت آمنے سامنے

سندھ اورکراچی میں ہونے والے ٹریفک حادثات پر سندھ اور پنجاب حکومت آمنے سامنے آگئے۔ سیہون میں ہونے والے حادثے پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نےکہا کہ عظمیٰ بخاری نے سیہون حادثے پر…

سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ بے نقاب

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 5 مسافروں کو تحویل میں لے لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کی شناخت سمیع اللہ داؤد اقبال ،…

الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ 8 مارچ کو ہوگی، بی این پی مینگل کے محمد قاسم کے استعفی کی…

کرم کے لیے 120 گاڑیوں پر مشتمل اشیائے خور و نوش کا نیا قافلہ روانہ

کرم کے لیے 120 گاڑیوں پر مشتمل اشیائے خور و نوش کا نیا قافلہ روانہ ہوگیا۔ ڈی آئی خان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہنگو سے اشیائے خور نوش لیے قافلہ کرم کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ 120 گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ پار چنار جائے گا۔ حکام کے مطابق…

اسلام آباد ہائیکورٹ: رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سکیورٹی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سکیورٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے رجسٹرار سردار طاہر صابر اور ڈپٹی رجسٹرار سکیورٹی محمد اویس الحسن کی…

پنجاب حکومت نے 125 سال پرانے پریزن رولز میں ترامیم کردیں

محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سالہ پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 138 جیل رولز تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے ہیں، جیل رولز میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی…

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 3 روزہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز

عظیم صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے 773 ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ سید عثمان مروندی المعروف حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا افتتاح سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ اور وزیر اوقاف سندھ…

فواد چودھری نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دے دیا

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہونیوالے سلوک پر خاموش…